ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں جولائی تک 30 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین دینے کی تیاری

ہندوستان میں جولائی تک 30 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین دینے کی تیاری

Mon, 11 Jan 2021 19:43:53    S.O. News Service

نئی دہلی،11/جنوری (آئی این ایس انڈیا) ہندوستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسینیشن کا عمل 16 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔

پہلے مرحلے میں 30 کروڑ افراد کوٹیکہ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ یہ کام جولائی تک مکمل ہوجائے گا۔ امریکہ کی کل آبادی تقریباً 30 کروڑہے۔ ہندوستان میں ابتدائی مرحلے میں 30 کروڑ ہیلتھ ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز اور دیگرانتہائی ضرورت مند لوگوں کو ویکسین دی جائے گی۔ جولائی تک اس کام کی تکمیل کے بعد ملک کے دیگر شہریوں کو ویکسین دی جائے گی۔ ملک کے 700 سے زائد اضلاع میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہیلتھ ورکرزکو ویکسین دلانے کے کام کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ٹیکہ لگانے کا کام بغیر کسی مداخلت کے جاری ہے اس لیے دو بار ڈرائی رن بھی کیا گیا ہے۔ ملک میں دیگرویکسین پروگراموں کی طرح اس کو انجام دیا جائے گا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی کے ستیہ جیت رتھ کا کہنا ہے کہ عام طور پر بچوں کو لگائی جانے والی دیگر ویکسین سے متعلق پروگراموں کے مقابلے میں کورونا ویکسینیشن کا کام کافی چیلنج ہوگا۔ ملک میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کورونا ویکسین کوی شیلڈ اور ہندوستان بائیوٹیک کوویکسین کو ہنگامی صورتحال کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ 


Share: